تفصیلات کے مطابق بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ممبئی میں کھلا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آج ٹیسٹ میں کم بیک کیا اور آتے ہی 0 پر آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے کوہلی اور چتیشور پجارا دونوں کو ڈک پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے شبمن گل کو بھی آؤٹ کیا جنہوں نے 44 رنز بنائے۔

کوہلی کے ایل بی ڈبلیو پر تنازہ کھڑا ہو گیا کہ وہ آؤٹ تھے یا ناٹ آؤٹ؟ اعجاز پٹیل کی بال ان کے بیٹ اور پیڈ پر ایک ساتھ لگی تو امپائر نے ان کو آؤٹ قرار دے دیا۔

کوہلی نے ریویو لیا تو بیٹ اور پیڈ پر بال ایک ساتھ ٹکرائی تو تھرڈ امپائر نے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے امپائرز کال پر آؤٹ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اس کے بعد امپائرز پر بھی تنقید شروع ہو گئی ہے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوہلی آؤٹ تھے اور زیادہ لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ کوہلی ناٹ آؤٹ تھے۔

شئیر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں